• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کی سیاست ختم کرنیوالا آج خود تنہا ہوگیا‘ ن لیگ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال کاسی،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ،ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر کھوکھر سینئر نائب صدور ملک عیسیٰ کاسی،چوہدری بابر، صابر راجپوت،ہمایوں الکوزئی، سلمان درانی ملک عالم کاسی صمد مینگل نثاراحمدخان سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی، نائب صدر سلیم پانیزئی، ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوارشاہیر بگٹی، سعداللہ ترین ، خرم جدون ودیگر نے بیان میں کہا ہے کہ شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والا جہاں بھی چھپے قوم اسے کبھی معاف نہیں کریگی،جس نے نواز شریف کی سیاست ختم کرنیکا منصوبہ بنایا وہ جماعت خود ختم ہونے کے قریب پہنچ گئی ، جو کہتا تھا میں اکیلا ہی کافی ہوں آج اکیلا ہی بیٹھ کر رورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آج بھی موجود ہے اور اس کے نظریاتی کارکن آج بھی اپنے قائدین کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔لیکن سیاسی پرندوں کی اڑان کے ساتھ ہی پی ٹی آئی جہاں سے آئی وہاں چلی گئی۔آج ملکی حالات کا ذمہ دار صرف نیازی ہے،موجودہ حکومت ملک کو بحرانوں سے نکال کر دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔پاکستان کو ڈیفالٹ ہوتا دیکھنے والے ملک کے وفادار نہیں ہوسکتے۔بیان میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی پاک فوج کے ساتھ ہے ۔
کوئٹہ سے مزید