• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انصاف کا جھنڈا میرے ہاتھ میں ہے، شاہ محمود، اڈیالہ جیل سے رہا

راولپنڈی (نیوز ایجنسی) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔جیل سے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان کو کہنا چاہتا ہوں کہ انصاف کا جھنڈا آج بھی میرے ہاتھ میں ہے، ایم پی او کالعدم قرار دینے پر عدلیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جب قید تنہائی میں ہوتے ہیں تو چیزوں پر سوچنے کا موقع ملتا ہے، ایک ماہ قید تنہائی میں رہ کر سوچنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ میں آج ( بدھ کو ) عمران خان سے ملاقات کروں گا اور کچھ چیزیں سامنے رکھوں گا، ملاقات کے بعد میڈیا سے تفصیلی گفتگو کروں گا۔ قیدِ تنہائی میں ہمت سے وقت گزارنے کا حوصلہ ملا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایک جیل میں قیدی عوام کو کیسے اکسا سکتا ہے، ہم نے ایم پی او کو چیلنج کیا، میں عدلیہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے ایم پی او کالعدم قرار دیا۔

اہم خبریں سے مزید