• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک میں ڈالر 45؍ پیسے مہنگا اوپن مارکیٹ میں 2؍ روپے سستا سونے کے نرخ 2300 روپے کم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) منگل کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 45 پیسے کے اضافے سے 285.75روپے سے بڑھ کر 286.20 روپے اور قیمت فروخت 286.35 روپے سے بڑھ کر 286.80روپے ہو گئی ہے ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں2روپے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 300.00روپے سے کم ہو کر 298.00 روپے اور قیمت فروخت 303.00 روپے سے کم ہو کر 301.00روپے ہو گئی ہے۔ مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2300 روپے فی تولہ کی کمی سے 2 لاکھ 28ہزار 100 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 1972 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 95ہزار 559روپے ہو گئی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید