• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی وزیرستان: ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق

جنوبی وزیرستان(جنگ نیوز) جنوبی وزیرستان کی تحصیل سرویکئی کے علاقے بروند میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا جس میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے،دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان شبیر حسین شاہ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق اور 2زخمی ہو گئے۔ریسکیو اہلکاروں نے جائے دھماکا پر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو نکالا۔
اہم خبریں سے مزید