• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدا ء نے عوام کے تحفظ کیلئے جانیں قربان کیں، وفاقی سیکرٹری داخلہ

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) وفاقی سیکرٹری داخلہ علی مرتضٰی نےکہا ہےکہ حکومت اپنے شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ سراہتی ہے۔ ہم شہیدوں کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے شہریوں کے تحفظ کیلئے جان قربان کی۔ کیپیٹل پولیس کے زیر اہتمام منگل کو شہداء و غازیوں کو خراج عقید ت پیش کرنے کیلئے جناح کنونشن سنٹر میں تقریب منعقد ہوئی ، جس سے کمشنرنور الامین مینگل نے بھی خطاب کیا۔سی پی او لاءاینڈ آرڈرشاکر داوڑ نےکہا کہ اسلام آباد پولیس کا ہر افسر و جوان وطن عزیز پر جان نچھاور کرنے سے کبھی گریز نہیں کرے گا۔ اسلام آباد چیمبر کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ شہداءکے اہلخانہ کوکسی بھی قسم کی امداد کی ضرورت ہوگی اسلام آباد چیمبر آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔ وفاقی پولیس کے اعزازی ڈی ایس پی کرکٹر حارث رؤف،آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر نے بھی خطاب کیا۔تقریب کے اختتام پر سیکرٹری داخلہ اورڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے شہداءکے اہلخانہ میں چیک بھی تقسیم کئے۔
اسلام آباد سے مزید