• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک پولیس اور صحافیوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے، چیف ٹریفک آفیسر

پشاور( لیڈی رپورٹر)ٹریفک پولیس کے لائسنس برانچ کے زیر نگرانی پشاور پریس کلب کے 80 سے زائد صحافیوں کو موبائل وین کے زریعے ڈرائیونگ لائسنس جاری کر دئے گئے ،گزشتہ روز ایس ایس پی ٹریفک پشاور کے ہدایات پر ڈی ایس پی ایم ایل اے احسان مروت کے زیر نگرانی پشاور پریس کلب کے صحافیوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کر دئے ڈی ایس پی ایم ایل اے کی موجودگی میں صحافیوں سے ٹرائی لی گئی ٹرائی کا عمل کامیابی سے مکمل کرنے والے 80 سے زائد صحافیوں کو موقع پر ڈرائیونگ لائسنس جاری کر دئے اس موقع پر صدر پشاور پریس کلب ارشد عزیز ملک چیئرمین کوآرڈی نیشن کمیٹی امیر معاویہ اور دیگر سینئر صحافی بھی موجود تھے، صحافیوں کو لائسنس کے اجراء کے حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان کا کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور اور صحافیوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے صحافی اپنے قلم کے ذریعے معاشرے کی اصلاح کر رہے ہیں جس کو سراہتے ہیںصحافی مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں جسے سرکاری محکمے دور کرنیکی کوشش کرتے ہیںʼ اس موقع پر صدر پشاور پریس کلب ارشد عزیز ملک اور کوارڈینیشن کمیٹی کے چئیرمین امیر معاویہ نے ٹریفک افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے پریس کلب کی دہلیز صحافیوں کو ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا خوش آئند ہے ،سٹی ٹریفک پولیس پشاور صحافیوں کیساتھ بھر پور تعاون کرے گی
پشاور سے مزید