• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹل میٹروپولیٹن کی اراضی کو کمرشل سرگرمیوں کیلئے کارآمد بنانے کا فیصلہ

پشاور ( وقائع نگار ) مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاہے کہ کیپٹل میٹروپولیٹن کی اراضی کو کمرشل سرگرمیوں کیلئے کارآمد بنایاجائیگا ان جائیداووں میں مارکیٹ اور پلاز ے بناکر کیپٹل میٹروپولیٹن کی آمدنی میں اضافہ کیاجائیگا اس سلسلے میں کیپٹل میٹرووپولیٹن کے اراضی کو کارآمد بنانے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس کی صدارت میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کی اجلاس میںکیپٹل میٹروپولیٹن کے جائیدادوں کو زیر استعمال لانے اور آمدنی میں اضافے کے حوالے سے مئیر پشاور حاجی زیر علی کو تفصیل سے آگاہ کیاگیا اس موقع پر چوک یادگار میں کیپٹل میٹروپولیٹن کی جائیداد پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور اس کو کرائے پر دینے اور پرئیمیم کے بارے میں صلاح ومشورے کئے گئے جبکہ فقیر آباد گلہبار دلہ زاک روڈ نمکمنڈی میں جائیداروں کے حوالے سے صلاح ومشورے کئے گئے جبکہ پنج تیرتھ میں واقع فروٹ منڈی پر بھی خصوصی بات چیت کی گئی میئر پشاورنے کہاکہ کیپٹل میٹروپولیٹن کے آمدن میں اضافہ کیلئے میٹروپولیٹن کی اراضی کو کارآمد بنایا جائیگا اور اس حوالے سے دو پرپوزل بنائے جائیں جس پر حتمی فیصلہ کمیٹی کے فیصلے کے بعد کرینگے انہوں نے کہاکہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کی جائیگی بلکہ عوامی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلے کئے جائینگے اس موقع پر کوہاٹی گیٹ میں قائم کیپٹل میٹروپولیٹن کی جائیداد پر قائم ہسپتال کو فعال کیاجائیگا اور اسے تھیلیسمیا یا کڈنی سنٹرکیلئے استعمال کیاجائیگا
پشاور سے مزید