کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس یوسف علی سعید اور جسٹس محمد عبد الرحمان پر مشمتل بینچ نے سول اسپتال میں ایچ آئی وی ایڈز کے شکار خواجہ سراؤں کا علاج نہ کرنے کے خلاف درخواست پر انتظامیہ کو آج ہی مریضوں کا علاج شروع کرنے کا حکم دیدیا، خواجہ سرا ایکٹیویٹس اور ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سول اسپتال عدالت میں پیش ہوئے، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سول اسپتال نے بتایا کہ ہم نے فوکل پرسن مقرر کر رکھا ہے، ہم علاج کے لیے تیار ہیں ، خواجہ سراؤں کو غلط فہمی ہو سکتی ہے۔