• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا

لاہور (نمائندہ جنگ، ایجنسیاں) برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے ملنے والے 190ملین پائونڈ اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت،نیب نےتحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا اور ایکسائز کے ملک بھر میں موجود دفاتر کو خط لکھ دیا ہے جس میں چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، زلفی بخاری اور شہزاد اکبر کی ملکیتی گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔ ایکسائز اسلام آباد نے رجسٹرڈ گاڑیوں کا ریکارڈ نیب کے سپرد کر دیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے نام ایک 1300سی سی گاڑی رجسٹرڈ ہے، زلفی بخاری کےنام سے 5 ہزار سی سی لگژری گاڑی رجسٹرڈ ہے، شہزاد اکبر کے نام پر اسلام آباد میں 3 گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں، بشریٰ بی بی اور فرح گوگی کے نام سے کوئی گاڑی اسلام آباد میں رجسٹرڈ نہیں۔