• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ بی بی کو 13 جون تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

لاہور (نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو 13 جون تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کردیا، جعل سازی کےمقدمے میں بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست واپس لے لی گئی،بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پرسماعت کے دوران پنجاب پولیس، ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن نے رپورٹس عدالت میں جمع کروا دیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل جاوید اعوان نے اسلام آباد پولیس کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جس پر عدالت نے آئی جی اسلام آباد کی دستخط شدہ رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔
اہم خبریں سے مزید