• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(کرائم رپورٹر سے)ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے 7انچارج انوسٹی گیشن کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کردیئے ،سب انسپکٹر عاقب نصیر کو انچارج انوسٹی گیشن داتا دربارجبکہ وہاں تعینات سب انسپکٹرصفدر علی کو کلوز انوسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر کردیا ہے ،اس کے علاوہ سب انسپکٹر حافظ محمد کامران کو انچارج انوسٹی گیشن گڑھی شاہو جبکہ وہاں تعینات احمد علی تبسم کو کلوز ،سب انسپکٹراحسان اللہ کو انچارج انوسٹی گیشن مزنگ،سب انسپکٹرشہباز احمد کو انچارج انوسٹی گیشن سمن آباد جبکہ وہاں تعینات اختر علی کو کلوز ہیڈ کوارٹر کردیا ہے۔