• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتصادی تعاون تنظیم کی عالمی شرح نمو میں اضافے کی پیش گوئی

پیرس (اے ایف پی)اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم( او ای سی ڈی) نے گزشتہ روز عالمی معیشت کے لیے اپنے نمو کے اندازے میں معمولی اضافہ کیا ہے، مہنگائی میں کچھ کمی آئی ہے اور چین نے کووِڈ پابندیاں ہٹا دی ہیں، تاہم، اس نے خبردار کیا کہ بحالی کو ایک طویل عرصے درکار ہے۔پیرس میں قائم تنظیم نے مارچ میں اپنی رپورٹ میں میں 2.6فیصد سے زیادہ کی پیش گوئی کی تھی تاہم اب امریکا، چین اور یورو زون کے لیے اپ گریڈ کے ساتھ 2.7فیصد اقتصادی ترقی کی پیش گوئی کی ہے۔تاہم یہ اب بھی 2022میں ریکارڈ کی گئی 3.3 فیصد ترقی سے کم ہے۔او ای سی ڈی کے چیف اکنامسٹ کلیئر لومبارڈیلی نے او ای سی ڈی کے اکنامک آؤٹ لک میں لکھا کہ عالمی معیشت ایک مشکل دور سے گزر رہی ہے لیکن اسے مضبوط اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے ایک طویل راستے کا سامنا ہے۔انہوں نے لکھا کہ ماضی کے معیار کے مقابلے میں بحالی کمزور ہوگی۔اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم نے کہا کہ 2024 کے لیے ترقی کی پیشن گوئی 2.9 فیصد پر برقرار ہے۔او ای سی ڈی نے کہا کہ توانائی کی قیمتوں میں کمی، سپلائی چین کی رکاوٹوں کا حل اور چین کا توقع سے زیادہ جلد دوبارہ کھلنا بحالی میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔
یورپ سے سے مزید