• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ڈی پی 2 سال میں 1150 ارب کیا گیا‘ احسن اقبال

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) وفاقی وزیر منصوبہ بندی‘ ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ نئے مالی سال 2023-24ء کیلئے حکومت نے 1150ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز مختص کئے ہیں۔ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ 26ارب سے 131فیصد بڑھا کر 60ارب کر دیا ملکی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ صرف دو سال کے عرصے میں ترقیاتی بجٹ میں سو فیصد سے زیادہ اضافہ کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ اور محصولات سنیٹر محمد اسحاق ڈار کے ساتھ پاکستان اکنامک سروے 2022-23ء کا آغاز کرتے ہوئے انہوں نے مالی سال 2022-23ء کو مشکل سال قرار دیا۔
اہم خبریں سے مزید