• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترین سے کوئی تعلق نہیں کہنے والے ان کے ساتھ بیٹھے ہیں، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جہانگیر ترین کے نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کے قیام کے اعلان پر جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ پہلے یہ لوگ کہتے تھے کہ جہانگیر ترین سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے اور پھر اس کے ایک ہفتے کے اندر اندر آپ جہانگیر ترین کے ساتھ بیٹھے ہوں اور پارٹی لاؤنچ کررہے ہیں ہوں تو یہ سمجھ نہیں آرہا کہ ان لوگوں کے خلاف ایسا کیا ہے یا انہوں نے کیا کیا ہے کہ یہ تمام چیزوں پر چند دنوں کے اندر اندر کرنے پر مجبور ہورہے ہیں اتنی تیزی سے دن نہیں بدل رہے جس تیزی سے ان کے موقف تبدیل ہورہے ہیں، کراچی میں انفرادیت کا ووٹ نہیں ہے پارٹی کا ووٹ ہے تو یہ بہت ہی دلچسپ ہوگا دیکھنا ہے کہ یہ جو رہنما پہلے پی ٹی آئی میں تھے اب استحکام پاکستان پارٹی میں ہیں کس طرح سے ووٹ حاصل کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید