اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے نویں جائزے کے لیے تمام شرائط پوری کرلی ہیں، امید ہے کہ اسی مہینے اچھی خبریں ملیں گی، خدانخواستہ کوئی گڑبڑ ہوئی تو ہماری قوم بہت مضبوط ہے۔ترک میڈیا کو انٹرویومیں وزیراعظم نے کہا کہ میں نے انتہائی مشکل حالات میں وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا جب پاکستان دیوالیہ کے دہانے پر تھا‘معیشت ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی‘ اللہ کا کرم ہے کہ ہم نے اس تمام صورتحال کا مقابلہ کیا اور بہترین انداز میں اس سے نمٹنے میں کامیاب رہے ۔