• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاستداں عافیہ صدیقی کیلئے کوششیں تیز کریں، سعید مغل

برمنگھم (پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی یوکے کے سابق ایڈیشنل سیکرٹری محمد سعید مغل ایم بی ای نے کہا ہے کہ پاکستانی سیاست دانوں کو اگر اتنا ہی شوق ہے کہ وہ ملکی تعمیر و ترقی کے بجائے ملک میں احتجاجی ریلیاں نکال کر ا اپنی ہوس پوری کرلیں گے تووہ عوام کو مقبوضہ کشمیر میں ہندو سامراجی ظلم و تشدد کے خلاف جلوس اور ریلیاں نکالیں۔ مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما یٰسین ملک، شبیر شاہ بشمول دیگر حریت لیڈروں کی رہائی کے لئے دنیا بھر میں اپنی آواز بلند کریں اور مسلم ممالک سے مطالبہ کریں کہ بھارتی سامراجی لیڈرشپ کی مذمت کریں اور اس وقت امریکہ میں پابند سلاسل عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے اپنی سرگرمیاں تیز کریں ۔سیاست دان پاکستان کی سرزمین میں اپنے لوگوں کے خلاف اپنے اقتدار کے لئے دشمنی میںبہت آگے چلے گئے ہیں اس سے ملک کو بہت نقصان ہوا ہے اور مزید نقصان ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی معیشت تباہ ہوچکی ہے اب راستہ ایک ہی باقی رہ گیا ہے عام انتخابات کروائے جائیں جس میں دھاندلی نہ ہو جو جماعت کامیاب ہو اس کو حکومت دی جائے اوروہ لوگ ملکی مفاد میں کام کرنے کا حلف اٹھائیں ۔اس سے حالات بہتر ہوسکتے ہیں ورنہ حالات بدتر ہونے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان میں ایک دوسرے کی مخالفت اور اپنے اپنے مفاد کی خاطر پاکستانی عوام پر ظلم کیا جارہا ہے۔ اب یہ کھیل بند ہونا چاہئے۔
یورپ سے سے مزید