• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمین کے تنازع پر شہری کا اغوا، با اثر ملزمان نے جھوٹے مقدمات میں پھنسا دیا، متاثرین کا احتجاج

ملتان(سٹاف رپورٹر) کوٹ ربنواز کے علاقے ذولفقار والے کھوہ پر زمین کے تنازع پر شہری کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا با اثر ملزمان نے تشدد کے بعد جھوٹے مقدمات میں پھنسا دیا ، متاثرین نے ضلع کچہری میں پولیس تھانہ مخدوم رشید کے خلاف مظاہرہ کیااور اعلیِ پولیس حکام سے انصاف کا مطالبہ کردیا کوٹ ربنواز کے رہائشی منیر ، عباس، ناظم، تصور ، شبیر سمیت دیگر کا احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ با اثر ملزمان منصب ڈوگر ، وقاص ڈوگر ، رمیض ڈوگر نے زمین پر قبضے کی کوشش کی ہے جس پر تھانہ ممتاز آباد میں درخواست دی اسی رنجش پر عاصم کو اغواء کر کے شدید تشدد کا نشانہ بنایا، اغواء اور میڈیکل تشدد کا مقدمہ درج ہونے پر پولیس نے ملزمان کو چھوڑ دیا ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ سیاسی شخصیت کے ایماء پر ملزمان نے تھانہ مخدوم رشید میں جھوٹا مقدمہ درج کرا کے گرفتار کرا دیا ہے ، ایڈیشنل آئی جی شفاف تحقیقات کرائیں، دوسری جانب ایس ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ معاملہ کی غیر جانبدارانہ شفاف تحقیقات کرائی جائیں گی۔
ملتان سے مزید