• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ میں ہیلتھ انشورنس کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، فنکاروں کا ردعمل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اداکار جاوید شیخ،ادکار بہروز سبزواری،اداکارہ ثمینہ احمد نے وفاقی بجٹ میں آرٹسٹ ہیلتھ انشورنس کارڈ کے اجراء کرنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے متعدد واقعات دیکھنے کو آئے ہیں کہ فنکار پیسے نہ ہونے کی وجہ سے اپنا علاج نہیں کراسکے جو بہت زیادہ تشویشناک بات ہوتی ہے،ایسے میں آرٹسٹ انشورنس کارڈ خوش آئند ہے ، فنکار معاشرے کا سب سے حساس طبقہ ہوتا ہے جو اپنی ساری زندگی ملک کی خدمت کرنے کے بعد اپنی زندگی کے آخری مراحل بیماری اور کسمپرسی میں گزارنے پر مجبور ہو جات ہے ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید