• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاور ڈویژن کو جاری و نئی اسکیموں کیلئے ایک کھرب 7 ارب ملیں گے

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) بجٹ میں پاور ڈویژن کی جاری اور نئی اسکیموں کیلئے مجموعی طور پرایک کھرب 7ارب 41کروڑ روپے کے فنڈز مختص کرنے کی تجویز دی ہے جس میں25ارب 63؍ کروڑ 80لاکھ روپے کی غیر ملکی امداد بھی شامل ہے۔جاری اسکیموں میں سے بجلی کی ترسیل میں بہتری کیلئے پیسکو کی اسکیم کیلئے 1050 ملین روپے مختص کئے گئے جس میں سے 1000ملین روپے غیر ملکی امداد شامل ہے جبکہ سینٹرل ایشیا اور ساؤتھ ایشیا ٹرانسمیشن انٹرکنکشن کاسا۔1000 جو کہ تاجکستان اور پاکستان کے مابین 500 کے وی ایچ وی ڈی سی ٹرانسمیشن سسٹم کیلئے مجموعی طور پر16؍ارب 9کروڑ 92لاکھ روپے سے زائد رکھے گئے ہیں جس میں سے 3513 ملین روپے غیر ملکی امداد شامل ہے۔اسی طرح 500 کے وی نارتھ لاہور کیلئے مجموعی طور پر 3904.500 ملین روپے جس میں سے تقریباً 960ملین روپے غیر ملکی امداد شامل ہے۔ این ٹی ڈی سی سسٹم کی ایکسٹیشن اور گرڈ سٹیشنز کیلئے 4965 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جس میں سے 1915 ملین روپے غیر ملکی امداد شامل ہے۔ 260 میگاواٹ داسو ایچ پی پی سٹیج ون سے بجلی نکالنے کیلئے 5667.094 ملین روپے جس میں سے 2416.420 ملین روپے غیر ملکی امداد شامل ہے جبکہ سکی کناری سے بجلی کی پیداوار کیلئے 13800 ملین روپے جس میں سے 2800 غیر ملکی امداد شامل ہے۔این ٹی ڈی سی کے سکاڈا سسٹم کیلئے 2324 ملین روپے جس میں سے 664 ملین روپے غیر ملکی امداد شامل ہے۔این ٹی ڈی سی کے 500 کے وی اور 220 کے وی کے نئے گرڈ سٹیشنز کیلئے 7000 ملین روپے مختص کئےگئے ہیں جس میں سے 4000 ملین روپے غیر ملکی امداد شامل ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 28 نئی سکیموں کیلئے 9097.132 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جس میں سے 2812 ملین روپے غیر ملکی امداد شامل ہے۔نئی بڑی سکیموں میں سے 500 کے وی اسلام آباد ویسٹ کیلئے 1900 ملین روپےمختص کئے گئے ہیں جس میں سے 700 ملین روپے غیر ملکی امداد شامل ہے۔ اسی طرح ورلڈ بینک کی طرف سے میپکو کیلئے 1000 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ورلڈبینک کی طرف سے حیسکو کیلئے بھی 1000 ملین روپے مقرر کئے گئے ہیں۔ یوسف والا میں ٹرانسفارمرز کیلئے 1300 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید