• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بجٹ‘ کراچی کیلئے 100ارب سے زائد رقم مختص

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) حکومت سندھ نے نئے مالی سال 2023-24کے بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے 4 کھرب 10ارب روپے مختص کیے گئے ہیں .

ترقیاتی بجٹ میں کراچی کے لئے غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبوں کے لئے 100 ارب روپے سے زائد رقم رکھی گئی ہے .

یونیورسٹی روڈ پر تعمیر ہونے والے بی آر ٹی ریڈ لائن کے لئے بجٹ میں 23ارب روپے سے زائد رکھے گئے ہیں سندھ کے ترقیاتی بجٹ میں کمپوٹیٹیو اینڈ لائیوبل سٹی آف کراچی (کلک )پروجیکٹ کے لئے 29 ارب سے زائد رقم رکھی گئی ہے .

بجٹ میں کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کے لئےساڑھے 7 ارب سے زائد رقم مختص کی گئی ہے‘ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم بی آر ٹی یلو لائن منصوبے کے لئے 20 ارب سے زائد رکھے گئے ہیں ۔

بجٹ میں صوبائی ADP کے لئے 380.0 بلین روپے اور ضلع ADP کے لئے 30 بلین روپے رکھے گئے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید