راولپنڈی ( نیوز رپورٹر) صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان نےکہاہےکہ جماعت اسلامی پنجاب کا انتخابات 2023 صوبائی کنونشن آج 10جون کو 10بجے آرٹس کونسل راولپنڈی میں ہوگا،امیرجماعت سراج الحق مہمان خصوصی ہوں گے،مرکزی نائب امیروصدرقائمہ کمیٹی سیاسی امور لیاقت بلوچ،امیرصوبہ ڈاکٹرطار ق سلیم، صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان،نائب امرائے صوبہ ڈاکٹرمبشراحمدصدیقی،حافظ تنویر احمد، قاضی محمدجمیل اظہارخیال کریں گے۔