• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت انسانی حقوق، 2 ارب 24 کروڑ 26 لاکھ سے زائد رقم مختص

اسلام آباد (عاصم جاوید، خبر نگار) وفاقی بجٹ مالی سال 2023-24 کیلئے وفاقی وزارت انسانی حقوق کیلئے مجموعی طور پر 2 ارب 24 کروڑ 26 لاکھ 73 ہزار جبکہ قومی کمیشن برائے انسانی حقوق 17 کروڑ 28 لاکھ 70 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔ بجٹ 2023-24 میں وزارت قانون و انصاف کے مختص کردہ مجموعی بجٹ 2 ارب 24 کروڑ 26 لاکھ 73 ہزار میں سے ملازمین کی تنخواہوں ، الاؤنسز کی مد میں 1 ارب 27 کروڑ 59 لاکھ 37 ہزار ، پروجیکٹ پری انوسٹمنٹ انیلسز کیلئے 10 لاکھ ، آپریٹنگ اخراجات کیلئے 48 کروڑ 15 لاکھ 83 ہزار ، ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی مد میں 4 کروڑ 53 لاکھ 7 ہزار ، گرانٹس سبسڈیز اور رائٹ آف لون کیلئے 3 کروڑ 58 لاکھ 58 ہزار ، ٹرانسفرز کیلئے 10 کروڑ 52 لاکھ 15 ہزار ، اثاثوں کیلئے 5 لاکھ 4 ہزار جبکہ مرمت وغیرہ کیلئے 29 کروڑ 27 لاکھ 33 ہزار روپے رکھے گئے ہیں۔ اسی طرح قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے مجموعی سالانہ بجٹ 17 کروڑ 28 لاکھ 70 ہزار روپے میں سے ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں 10 کروڑ 48 لاکھ 70 ہزار جبکہ آپریٹنگ اخراجات کی مد میں 6 کروڑ 80 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید