• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئرلینڈ: شہد کی مکھیوں نے گراؤنڈ میں دھاوا بول کر کرکٹ میچ رکوا دیا

ڈبلن (جنگ نیوز)آئرلینڈ میں کرکٹ میچ کے دوران گراؤنڈ میں ہزاروں شہد کی مکھیوں نے دھاوا بول دیا جس کے باعث میچ روکنا پڑگیا۔ذرائع کے مطابق آئرلینڈ کے شہر کورک میں ڈومیسٹک کرکٹ کا میچ کھیلا جارہا تھا کہ اس دوران شہد کی ہزاروں مکھیوں نے گراؤنڈ پر دھاوا بول دیا۔شہد کی مکھیوں کی آمد پر فوری طور پر امپائر سمیت تمام کھلاڑی گراؤنڈ میں حفاظتی اقدام کے طور پر لیٹ گئے اور میچ کو روک دیا گیا۔ اس دوران شہدکی مکھیاں گراؤنڈ میں ہرطرف پھیل گئیں جس کے باعث مقامی بلدیہ سے مدد مانگی گئی اور بلدیہ کے عملے نے آکر مکھیوں کو گراؤنڈ سے نکالا، اس دوران میچ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک معطل رہا۔
یورپ سے سے مزید