• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے، رحمت خان وردک

پشاور (نمائندہ خصوصی)تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردک نے کہا کہ معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے لہذا ملک میں انتشار و فساد پھیلانا عوام دشمنی و ملک دشمنی ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو ملک و عوام کے مفاد میں معاشی استحکام اور میثاق میعشت کے لئے متحد ہو جا چاہیے۔ رحمت خان وردک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 9مئی کے افسوسناک واقعات کے بعد عوام کی طرف سے فوج سے یکجحتی کے اظہار کیلئے ملک بھر میں ریلیاں نکالی جارہی ہے جس سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے ۔ فوج کے خلاف نفرت پھیلانا ملک دشمنی ہے 9مئ کو جو واقعات ہوا اس پر بھارت میں جشن منایا گیا جبکہ 9مئی واقعات کے بعد عمران خان کے خلاف عوامی نفرت انتہا کو پہنچ چکی ہے اور پی ٹی آئی کا شیرازہ بکھرچکا ہے۔ رحمت خان وردک نے کہا کہ ملک سے بدحالی و بےروزگاری کے خاتمے غیر ملکی قرضے سے نجات اور ملکی ترقی و خوشحالی کے کالا باغ ڈیم سمیت بڑے ڈیم بنائے جائے۔ بڑے ڈیم بنانے سے ملک میں زرعی و صنعتی انقلاب آئے گا اور ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔ موجودہ انتخابی فرسودہ نظام ناکام ہو چکا ہے لہذا نئے آنے والے انتخابی اصلاحات کر کے موتناصب نمائندگی کی بنیاد پر انتخابات کر وائے جائیں۔جبکہ تمام سیاسی جماعتوں کو بھی اس سلسلے میں متحد ہو جانا چائیے۔
پشاور سے مزید