پشاور (وقائع نگار )خیبر پختونخوا کے کلاس فور ملازمین نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حکومت کو خراج تحسین پیش کیا ہےکلاس فور ملازمین کے صوبائی ترجمان قاسم جان نے ایک بیان میں کہا ہےکہ حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے اس سے عوام روزمرہ کی اشیاء خوردونوش دال چینی چاول اور گھی آسانی سے خرید سکیں گے وفاقی حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا ہے اس سے غریب مزدور طبقے میں خوشحالی پیدا ہوگی اور آسان طریقے سے زندگی بسر کر سکیں گے