• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بجٹ عوام دوست اور متوازن ہے، کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

پشاور(لیڈی رپورٹر)آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید منہاج الدین شاہ اور پیٹرن ان چیف حاجی معمور خان نے وفاقی بجٹ کو عوام دوست اور متوازن بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہونا یہ چاہئےتھا کہ موجودہ مخدوش معاشی صورتحال کے پیشِ نظر تمام سیاسی جماعتوں اور ملک بھر کے سب ٹریڈ باڈیز خاص کر ایکسپورٹرز ایسوسی ایشنز کو اکھٹا کرکے ان کے ساتھ مشاورت کر کے بجٹ پیش کیا جاتا تو اور بھی بہتر ہوتا مگر افسوس کہ ایسا نہیں کیا گیا بلکہ تجارتی تنظیموں نے بجٹ کیلئے جو تجاویز تیار کی تھیں ان کو یکسر نظر انداز کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وفاقی بجٹ پر اظہار خیال کے دوران کیا اس موقع پر ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین انوار احمد، مشتاق احمد، ملک نوید اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ایکسپورٹرز کو کسی بھی ملک کے معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کے مانند سمجھا جاتا ہے اور پاکستان کو اس وقت جن معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس میں کاروباری طبقہ ایکسپورٹ کی شکل میں اپنا کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے موجودہ سخت معاشی حالات کے باوجود حکومت وقت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں،کامیاب جوان پروگرام،بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام اور دوسرے پروگرام میں یکمشت اضافہ کرکے عوام کے دل جیت لیئے۔
پشاور سے مزید