لاہور( اپنے نامہ نگار سے،صباح نیوز)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کو جیل میں دل میں تکلیف ہونے پر چیک اپ کے لیے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا۔
چیک اپ کے بعد ٹیسٹ بہتر ہونے پر انکو واپس جیل منتقل کردیا گیا۔ اہلیہ اوربہن ملاقات کیلئے ہسپتال آئیں۔
پولیس کی جانب سے انکو سابق وزیراعلیٰ سے ملنے نہ دیا گیا،پی ٹی آئی کے مرکزی صدر چوہدری پرویزالٰہی کو لاہور کی کیمپ جیل میں اچانک دل میں تکلیف محسوس ہوئی،جس پرپرویز الٰہی کو جیل سے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتا ل لایا گیا۔