• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دینگے، امریکا

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ بلنکن نے اسرائیل نواز لابی گروپ سے گفتگو میں کہا کہ اسرائیل کی سلامتی کے حوالے سے کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔ اگر ایران سفارت کاری کا راستہ ترک کرے گا تو ایران کو باز رکھنے کے دیگر راستے استعمال کیے جائیں گے۔علاوہ ازیں  امریکا نے ایران اور چین کے 7 افراد اور 6 تنظیموں کے نیٹ ورک پر پابندیاں عائد کردیں۔

یورپ سے سے مزید