اٹلی ( شہباز بھٹی) اٹلی کے سابق وزیراعظم سلویو برلسکونی 86 سال کی عمر میں سنٹر ہسپتال میں لیو کیمیا کے مرض کے باعث انتقال کر گیا ۔ وہ اس سے پہلے سنیٹ رافیل ہسپتال میلان سے چھ ہفتے پہلے ڈسچارج ہو کر گے تھے لیکن دو ہفتے بعد ڈاکٹروں نے انکشاف کیا کہ انہیں خون کے کینسر کی ایک نادر قسم میں مبتلا تھے ۔ برلسکونی اٹلی کی تاریخ کے سب سے بااثر افراد میں سے ایک تھا ۔ اٹلی کی موجودہ وزیراعظم جارجیا میلونی جو کے برلسکونی کی قریبی ساتھی ہیں نے بتایا کہ برلسکونی 2016میں دل کی سرجری سے لے کر 2020میں کوروناونا وائرس کے علاج کے لئے ہسپتال میں داخل ہونے تک ،برسوں سے خراب صحت کا شکار تھے ۔ گزشتہ سال سنیٹ کے لیے دوبارہ منتخب ہونے کے باوجود انہیں عوام میں کم دیکھا گیا ۔ وہ اپنی دائیں بازو کی Forza Italia پارٹی کے باضابطہ سربراہ رہے جو میلونی کی مخلوط خکومت میں شامل تین جماعتوں میں سے ایک ہے ۔برلسکونی نے 1994-2011 کے درمیان تین بار اٹلی کی قیادت کی ۔برلسکونی نے اپنے ورثہ میں ایک 33سال گرل فرینڈ مارٹا فاسینا ، دو سابقہ بیویاں اور پانچ بچے چھوڑے ہیں۔ برلسکونی کی آخری رسومات بدھ کو پیاسہ سونو میلان میں ادا کی جائے گی۔