• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی پٹرول پر عائد پابندی فوری ختم کی جائے‘ پی ٹی آئی

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف ضلع کوئٹہ کے صدر محمد رحیم کاکڑ، میر وائس کاکڑ ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ، عمر فاروق ایڈووکیٹ، عبداللہ ایڈووکیٹ، ڈاکٹر منصور، ڈاکٹر رستم و دیگر نے بیان میں ضلع پشین تحصیل نانا صاحب یوسف کچھ کی معروف قبائلی و سیاسی شخصیت عبدالجلیل اخوندزادہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نہایت شفیق انسان تھے ان کی وفات علاقے کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ تحصیل نانا صاحب کے عوام ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھی گے۔ درایں اثناء بیان میں انہوں نے بلوچستان رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا اور پسماندگی و غربت کے حساب سے غریب صوبہ ہے پورے صوبےمیں کوئی کارخانہ ہے اور نہ ہی روزگار کے کوئی اور ذرائع ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت بلوچستان میں بے روزگاری پر قابو پانے میں ایرانی پٹرول کے کاروبار نے کافی حد تک سہارا دے رکھا ہے اس وقت بلوچستان کے لاکھوں بے روزگاراس کاروبار سے منسلک ہیں ۔ایرانی پٹرول پمپس کو سیل کرنے کے احکامات قابل افسوس ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ عوام سے روزگارنہ چھینا جائے اور ایرانی پٹرولیم مصنوعات پر عائد پابندی فوری طور پر ختم کی جائے۔
کوئٹہ سے مزید