• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی پیٹرول کا کاروبار بحال کرنے کافیصلہ خوش آئند ہے، جمعیت نظریاتی

کوئٹہ (آن لائن )جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے ایرانی تیل کے کاروبار اور منی پیٹرول پمپ پر پابندی ختم کرنے کے فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاہےکہ بلوچستان میں روزگارنہیںاس کاروبار کے ساتھ ہزاروں خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے بیروزگاری اور مہنگائی میں عوام دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہے ہیں وزیراعلیٰ کااقدام اچھاہے جس کا خیرمقدم کرتے ہیں۔علاوہ ازیں انہوں نے کہاکہ ایرانی پیٹرول کے کاروبار سے منسلک افراد متعلقہ جگہوں پر لوگوں کی حفاظت کےلیے بھی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کی بندش سے بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا تھا بیروزگاری سے جرائم بڑھنے کااندیشہ تھا ایرانی تیل کی سپلائی بندش سے ڈیزل اور پٹرول کے کاروبار سے وابستہ لاکھوں افراد نان شبینہ کا محتاج ہوگئے۔تاہم وزیراعلیٰ کے فیصلے سے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔اس فیصلے سے جہاں لوگوں کا روزگار بحال ہوگا وہیں مہنگائی کی چکی میں پھسنے والے عوام کو بھی ریلیف ملے گا۔
کوئٹہ سے مزید