• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی صدر کا دورۂ وینزویلا، معاہدوں پر دستخط ہوں گے

کراکس (نیوز ڈیسک) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی لاطینی امریکا کے دورے پر وینزویلا پہنچ گئے،جہاں انہوں نے ہم منصب نکولاس مادورو سے ملاقات کی۔ اپنے دورے میں صدر ابراہیم رئیسی لاطینی امریکی ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے کے معاہدوں پر دستخط کریں گے۔ ایرانی صدر کیوبا اور نکاراگوا بھی جائیں گے۔ صدر مادورو سے ملاقات میں دونوں رہنما ؤں نے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان ایک’مشترکہ دشمن موجود ہے جس کے خلاف مشترکہ حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو نے ایرا ن کا دورہ کیا تھا۔ دونوں ممالک امریکی اقتصادی پابندیوں کی زد میں ہیں۔ ادھر ایران نے کہاہے کہ وہ عمان کے ذریعے امریکا کے ساتھ جوہری معاہدے اور قیدیوں کے ممکنہ تبادلے کے موضوع پر بات چیت میں مصروف ہے۔ایران جوہری پروگرام کو مغربی طاقتوں کی جانب سے شدید نگرانی کا سامنا ہے اور اسی تناظر میں عائد سخت اقتصادی پابندیوں نے ایرانی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

یورپ سے سے مزید