کراچی(نیوز ڈیسک) ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے امریکا کے سرکاری دورے سے قبل بائیڈن انتظامیہ بھارت پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ سرخ فیتہ کو ختم کرے اور درجنوں امریکی ساختہ مسلح ڈرونز کے معاہدے کو آگے بڑھائے۔
بھارت نے امریکا سے بڑے مسلح ڈرون خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ تاہم بیوروکریٹک رکاوٹیں سی گارڈین ڈرونز کے لیے متوقع معاہدے میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں، اس معاہدے کی مالیت 2 ارب ڈالر سے 3 ارب ڈالر تک ہو سکتی ہے۔