• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منور سعید کی 50 برس سے لان میں سونے کی کیا وجہ ہے؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان فلم و ٹی وی کے معروف فن کار اور آرٹس کونسل کراچی کے نائب صدر منور سعید نے کامیاب شادی کے راز سے پردہ اُٹھا دیا۔

آرٹس کونسل میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے سینئر اداکار نے شرکاء سے اپنے منفرد انداز میں گفتگو کی اور ایک دلچسپ قصہ سناتے ہوئے کامیاب شادی کے راز  بتا دیئے۔

سینئر فنکار منور سعید نے بتایا کہ ان سے کسی نے سوال کیا کہ آپ کی شادی کو 50 سال ہوگئے ہیں لیکن آپ دونوں کو کبھی لڑتے ہوئے نہیں دیکھا گیا، اس کی کیا وجہ ہے؟

منور سعید نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے شادی کے ابتدا میں ہی ایک دوسرے کے لئے کچھ حدود طے کرلی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ سے کہا کہ جب مجھے غصہ آئے تو تم کچن میں چلی جانا اور جب میرا غصہ ختم ہوجائے تو تم کچن سے باہر آجانا اور جب تمہیں غصہ آیا کرے گا تو میں لان میں چلا جاؤں گا ، جب تمہارا غصہ ٹھنڈا ہوجائے گا تو میں گھر میں آجاؤں گا۔

منور سعید نے اپنے مخصوص سنجیدہ طنز و مزاح کے انداز میں مزید کہا کہ ’آج 50 برس ہوگئے ہیں، میں لان میں ہی سو رہا ہوں‘۔


ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب گردش کر رہی ہے، سوشل میڈیا صارفین ان کے سنجیدہ انداز گفتگو سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں اور ان کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں لیجنڈ قرار دے رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید