لندن (سعید نیازی) لاک ڈاؤن کے دوران ڈاؤننگ اسٹریٹ میں پارٹیوں کے انعقاد کے حوالے سے پارلیمنٹ کو متعدد بار گمراہ کرنے پر پارلیمانی کمیٹی نے بورس جانسن کو برطانیہ کی تاریخ میں پارلیمنٹ میں جھوٹ بولنے والا پہلا وزیراعظم قرار دیتے ہوئے90دن کی معطلی کی سفارش کی ہے جبکہ بورس جانسن نے قبل از وقت رپورٹ کے نتائج جاننے کے سبب استعفیٰ دے دیا تھا۔