کوئٹہ(پ ر)آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین میر حاجی قادر رئیسانی، وائس چیئرمین حاجی میر دولت خان لہڑی،صدر حاجی حبیب اللہ بادیزئی، جنرل سیکرٹری حاجی میر محمد اکبر لہڑی، سینئر وائس چیئرمین حاجی ولی خان اچکزئی، سینئر نائب صدر حاجی نصراللہ دہوار، نائب صدور جبار اچکزئی،علی محمد اچکزئی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی موسیٰ خان اچکزئی، سیف الدین بڑیچ اور دیگر عہدیداروں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ کراچی چمن اورپشین کوئٹہ قومی شاہراہ پر امن و امان کی صورتحال ماضی کی نسبت قدرے بہتر ہے اور تمام اضلاع کی انتظامیہ سمیت لیویز اور دیگر ادارے ٹرانسپورٹروں کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہیںاس لیے قومی شاہراہوں پر ایف سی کی تعیناتی قبول نہیں کرینگے حالات اتنے خراب نہیں ہیں کہ کوئٹہ کراچی روٹ اورکسی دوسری شاہراہ کو ایف سی کے حوالے کیاجائے رہنماؤںنے کہاکہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے پہیہ جام ہڑتال اور دھرنے سیاسی معاملات ہیں ان سے ٹرانسپورٹرز کاکوئی تعلق نہیں اپنے حق کیلئے آوازبلنداوراحتجاج کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہے جنہیں ٹرانسپورٹرز روک نہیں سکتے۔