• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ فٹ بال پروگرام، پندرہ سال سے پچیس سال کے بچیوں کے ٹرائلز

پشاور(لیڈی رپورٹر)پرائم منسٹر شہبازشریف یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ فٹ بال پروگرام خواتین کے سلسلہ وار ٹرائلز کے سلسلے میں سنٹرل چترال میں سیکرٹری آرگنائزر و باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کی ڈائیریکٹر سپورٹس شبانہ خٹک کی زیر نگرانی ہر انڈور ملٹی پرپز ہال اور مختلف سکولوں میں پندرہ سال سے پچیس سال کے بچیوں کے لیے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈیڑھ سو کے قریب مختلف سکولوں کے بچیوں نے ٹرائلز میں حصہ لیا اور رجسٹریشن عمل میں حصہ لیا, سنٹرل چترال میں مختلف سکولوں اور ملٹی پرپز ہال میں ٹرائلز کے لیے منعقد تقریب کے اعزازی مہمان چترال کے خواتین تعلیمی نمائندے اور سول سوسائٹی کی خواتین تھیں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن وزیراعظم کے معاون خصوصی شزہ فاطمہ خواجہ کو خراج تحسین پیش کیا, ٹرائلز کے لیے چترال کے مختلف علاقوں کی بچیوں نے شرکت کی اور جوش وخروش سے حصہ لیا, شبانہ خٹک نے مزید کہا کہ کسی بھی مشکل کی پرواہ کیے بغیر آپ لوگوں کا ٹرائلز میں شرکت کرنا اور یہاں آنا اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ چترال کے لوگوں بہادر ہے اور یہاں کی لڑکیاں صنف نازک نہیں صنف آہن ہے, انہوں نے مزید کہا کپ چترال جیسے دوردراز علاقے میں حکومت کا ٹرائلز کا انعقاد کا مقصد پسماندہ علاقوں سے چُھپا ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے ، جو میڈیا اور اربابِ اختیار و اقتدار کی نظروں سے اوجھل ہے انہوں نے کہا کہ معاشرے کی ترقی خواتین کی خود مختاری کے ساتھ جڑی ہے وزیر اعظم شہباز اور ہائیر ایجوکیشن کے مشترکہ پراجیکٹ سے عوام بالخصوص خواتین زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں شبانہ خٹک نے ٹرائلز میں حصہ لینے والوں کے علاوہ ٹرائلز اور نمائشی میچ دیکھنے کے لیے آنے والی درجنوں خواتین کا بھی اظہار یکجہتی کے لیے آنے پر انکا بھی شکریہ ادا کیا,واضح رہے کہ مزکورہ پراجیکٹ کا تاحال تک سب سے مشکل ترین سنٹر چترال تھا جہاں راستے پہ شدید بارشیں, طویل سفر, روڈ بلاک اور سکول ٹو سکول کمپین جیسے مصیبتوں کا سامنا رہا ،
پشاور سے مزید