مانچسٹر (نمائندہ جنگ)مانچسٹر کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری محمد نواز نے متحدہ قومی موومنٹ برطانیہ کے صدرمحمد الطاف شاہد کے اعزاز میں فریضہ حج کی سعادت کیلئے روانگی سے قبل ایک پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیاجس میں چوہدری شاہد کھوکھر، محمد ریاض بھٹہ، شاہد وڑائچ، ہارون مرزا، عارف پنڈھیربھی خصوصی طور پر شریک ہوئے ۔ روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم برطانیہ کے صدر محمد الطاف شاہد نے کہا کہ وہ خداوند کریم کے گھر سے بلاوا آنے پر انتہائی پرمسرت ہیں اللہ تعالی کا مجھ ناچیز پر خصوصی کرم ہے جو حج بیت اللہ جیسی عظیم سعادت کیلئے خانہ کعبہ جا رہا ہوں ‘ حج کی ادائیگی کسی بھی مسلمان کیلئے بہت بڑی سعادت ہے ‘چوہدری محمد نواز ودیگر دوست احباب نے محمد الطاف شاہد کیلئے نیک خواہشا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں بڑی خوشی ہے کہ ہمارا دوست فریضہ حج کیلئے روانہ ہو رہا ہے، خداوندکریم سفر کو مبارک بنائے۔ تقریب میں پاکستان کی ترقی اور امت مسلمہ کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔