• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عورت حج عمرہ کیلئے محرم کے بغیر سفر نہیں کرسکتی، ہشام الہی ظہیر کا اسلامی نظریاتی کونسل کےچیئرمین کوخط

لاہور(خبرنگار)جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر ہشام الہی ظہیر نے اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے عورت کو محرم کے بغیر حج عمرہ کے سفر کی مشروط اجازت دینے کے خلاف چیئرمین قبلہ ایاز کو خط لکھ دیا ہے علامہ ہشام الہی ظہیر کے مطابق خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ محرم کے بغیر عورت کے سفر کے حوالے سے شریعت میں احکامات بین اور واضح ہیں احادیث کے مطابق عورت ایک دن کے لئے بھی اکیلی سفر نہیں کر سکتی۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کس اصول کے تحت اسلام کے خلاف فتویٰ دے سکتی ہے خط میں واضح کیا گیاکہ عورت کو حج عمرہ کےسفر کی اجازت دینا قرآن وحدیث کے خلاف ہے ۔
لاہور سے مزید