لاہور (کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے سی سی پی او کومغوی فوزیہ بی بی بازیاب کرکے بدھ کوپیش کرنے کا حکم دیدیا،وکیل نے موقف اپنایا کہ درخواست گزار نے بیٹی فوزیہ بی بی کے اغوا کا مقدمہ 25 مئی 2019 کو تھانہ کاہنہ میں درج کرا رکھا ہے،مقدمہ فوزیہ بی بی کے شوہر اور ساس کے خلاف درج کیا گیا۔