ملتان(سٹاف رپورٹر) پی ایم اے پنجاب کی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسن وحید راٹھور کے ساتھ گزشتہ روز میٹنگ ہوئی جس میں کنٹرولر کے ساتھ ڈپٹی کنٹرولر امتحانات بھی موجود تھے،پی ایم اے ملتان کے وفد نے پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج کی قیادت میں میٹنگ میں شرکت کی اور ایم ایس/ایم ڈی ٹرینیز سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر وفد نے بتایا کہ تشخیص کے اعلیٰ ترین معیارات کو یقینی بنانے کے لیے ایسا نظام نافذ کیا جائے جہاں صوبے بھر کے مختلف علاقوں سے اندرونی اور بیرونی ممتحنین کا تقرر کیا جائے، نیزصرف لاہور میں ہی نہیں بلکہ ملتان اور تمام علاقوں میں وائیوا امتحانی مرکز قائم کیا جانا چاہیے، وفد نے IMM امتحان کے حالیہ نتائج کے بارے میں بات کیاور امتحانوں/ورکشاپوں کا سالانہ کیلنڈر جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔