لندن(نیوزڈیسک)ہوم آفس کے اہلکاروں کی جانب سے کیے گئے ایک کریک ڈاؤن میں وزیر اعظم رشی سونک بھی شامل ہوئے۔برطانوی وزیر اعظم رشی سونک 1دن کے لیے امیگریشن آفیسر بن گئے۔برطانیہ میں غیر قانونی طور پر آنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے 105غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گرفتاریاں تجارتی جگہوں پر ہوئیں جن میں ریسٹورنٹس، کار واش، نیل بار، حجام کی دکانیں اور سہولت اسٹورز شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہوم آفس کے اہلکاروں کی جانب سے کیے گئے ایک کریک ڈاؤن میں وزیر اعظم رشی سوناک بھی شامل ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق 43سالہ رشی سوناک بُلٹ پروف جیکٹ پہن کر شمالی لندن میں کی گئی ایک کارروائی میں امیگریشن انفورسمنٹ افسران کے کام کو دیکھنے کے لیے شریک ہوئے۔