• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زندگی میں اتار چڑھاؤ کے بہت دور آئے، اکشے کمار

بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ زندگی میں اتار چڑھاؤ کے بہت دور آئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا ایک چیز مشترک ہے، جب آپ زندگی میں کامیاب ہو رہے ہوں تو ہر طرف سے داد و تحسین ملتی ہے لیکن اگر کبھی کوئی معاملہ خراب ہوجائے تو تصور سے زیادہ تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اکشے کا کہنا تھا کہ میں انسان ہوں، اچھی بات اچھی لگتی ہے، بری بات بری۔ لیکن مجھے اس صلاحیت پر فخر ہے کہ میں برے وقت کو نظرانداز کرکے بہت تیزی سے آگے بڑھ جاتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے جو چیز مستقل جدوجہد کیلئے آمادہ رکھتی ہے وہ میری قوت ارادی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے کام سے محبت ہے اور یہ مجھ سے کوئی نہیں چھین سکتا، آپ کو چلتے رہنا ہوتا ہے، اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

اکشے کمار نے کہا کہ سب طاقتوں سے بڑی ایک طاقت ہے جو آپ کے ہر کام کو دیکھتی ہے اور آپ کو ایمانداری اور سخت محنت کا صلہ دیتی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید