لاہور (ٹی وی رپورٹ) پاناما اسکینڈل میں چوہدری پرویز الہٰی اور چوہدری مونس الہٰی کی کمپنیوں کا انکشاف ہوا ہے، ایف آئی اے نے چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف شواہد اکٹھے کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور چوہدری مونس الہٰی کے خلاف فراڈ، منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی اور چوہدری مونس الہٰی نے 5 پاناما کمپنیوں میں اربوں روپے چھپائے، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے مبینہ منی لانڈرنگ کے ذریعے پاناما میں کمپنیاں خریدیں۔