• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی اور چین تعاون کی مضبوطی کیلئے مثال قائم کریں، چینی وزیراعظم

برلن(نیوزڈیسک)چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ چین اور جرمنی کو اقتصادی اور تکنیکی تعاون گہرا کرنے کے لئے ملکر کام کرنا چاہئے تاکہ ایک مثال قائم کرکے چین۔ یورپ باہمی فائدہ مند تعاون مضبوط بنانے اور عالمی ترقی کے فروغ کی راہ ہموار کی جا سکےلی نے یہ بات جرمن چانسلر اولاف شولز کے ساتھ 11ویں چین جرمنی اقتصادی و تکنیکی تعاون فورم میں شرکت کے دوران کہی۔فورم میں چین اور جرمنی کی اقتصادی اور کاروباری اداروں کے 200سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔لی نے کہا کہ موجودہ بدلتی اور ہنگامہ خیز صورتحال میں تعاون مضبوط بنانا باہمی فائدے اور ہمہ جہت نتائج کے حصول کا درست طریقہ ہے اور اس کے لئے ہمیں تمام کوششیں کرنی چاہئیں ۔انہوں نے اقتصادی اور تکنیکی تعاون کو عالمی تعاون میں ایک اہم بنیاد کے طور اپنانے اقتصادی عالمگریت کا رجحان سمجھنے، آزادانہ تجارت کی بھرپور حمایت اور انسانیت کی مشترکہ خوشحالی و ترقی کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
یورپ سے سے مزید