• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن پر پارلیمنٹ کے دروازے بند

لندن (نیوزڈیسک) برطانیہ کے سابق وزیر اعظم بورس جانسن پر پارلیمنٹ کے دروازے بند کر دئیے گئے کورونا وبا کے دوران سرکاری رہائش گاہ پرخلاف قانون پارٹیوں پرجھوٹ بولنے کی سزا کے تحت برطانیہ کے سابق وزیر اعظم بورس جانسن پر پارلیمنٹ کے دروازے بند کیے گئے ہیں۔ بورس جانسن پارلیمنٹ میں داخلےکے لئے سابق اراکین کو ملنے والے خصوصی پاس سے محروم کر دئیے گئے ہیں۔ اراکین پارلیمنٹ نے بورس جانسن سے متعلق پرویلج کمیٹی کی رپورٹ پر مہر ثبت کردی ہے، رپورٹ منظور کرنے کے حق میں 354 اور مخالفت میں صرف 7ووٹ پڑے، کمیٹی نے بورس جانسن کو 90روز کیلئے معطل کرنے اور پارلیمنٹ میں داخلے سے روکنے کی سفارش کی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیٹی بورس جانسن کی ابتدا میں صرف 10دن سے زائد کی معطلی چاہتی تھی، بورس جانسن کے کمیٹی پر الزامات کے بعد کمیٹی نے معطلی کی مدت میں اضافہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بورس جانسن کے حلقے میں20 جولائی کو ضمنی الیکشن کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔
یورپ سے سے مزید