ملتان (سٹا ف رپورٹر)سپریم کورٹ کے سینیر جج مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ملتان بار کے سابق صدر ریاض الحسن گیلانی کے خط کا جواب دے دیا ۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سابق صدر کی جانب سے عدالتی اصلاحات کے لئے بھیجی گئی تجاویز کا خیر مقدم کیا۔ سابق صدر سید ریاض الحسن گیلانی نے کہا کہ 26 اگست 2021 کو ملتان ہائیکورٹ بار میں آل پاکستان لائرز کنونشن منعقد کرایا تھا۔آل پاکستان لائرز کنونشن میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو عدالتی اصلاحات پر وکلاء کی قرار داد پر مبنی سفارش کی تھی، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے خط کا جواب ملنا وکلاء برادری کے لیے خوش آئند ہے۔