پشاور ( وقائع نگار )اسسٹنٹ کمشنر راؤ ہاشم نے محکمہ لائیو سٹاک کے ویٹرینری ڈاکٹر جمال اور سپر وائزر نعیم الحسن کے ہمراہ سیٹھی ٹاؤن، حسین چوک، پہاڑی پورہ اور دیگر علاقوں میں شیر فروشوں کی دکانوں میں دودھ کا لائیو سٹاک کی جدیدموبائل لیبارٹری کے ذریعے تجزیہ کیا۔لیبارٹری رپورٹ میں دودھ میں پانی کی وافر مقدارکی ملاوٹ ثابت ہونے پر08 شیرفروشوں کو گرفتار کرتے ہوئے جیل منتقل کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر پشاورشاہ فہد نے انتظامی افسروں کو پشاور بھر میں شیرفروشوں کی دکانوں میں دودھ کا معائنہ کر نے کا حکم دیا ہے اور ملاوٹ ثابت ہونے پر سخت قانونی کاروائی کی ہدایت کی ہے۔جبکہ ان گرفتار افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔