کراچی (اعجاز احمد/اسٹاف رپورٹر ) پارلیمانی کمیٹی برائے افیکٹیڈ ایمپلائز کے سربراہ ڈاکٹر قادر مندوخیل نے متاثرہ ملازمین کو یقین دلایا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن( پی آئی اے) اور سول ایوی ایشن (سی اے اے) کے تمام متاثرہ ملازمین کی بحالی یقینی بنائیں گے۔ وہ جمعرات کو یہاں صدرر وی ایس ایس ایمپلائز آف پی آئی اے اختر الاسلام کی زیر قیادت پی آئی اے اور سی اے اے سمیت دیگر متاثرہ ملازمین کے ایک وفد سے اسلام آباد سے فون پر گفتگو کررہے تھے۔