• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سلامتی کونسل کا امیدوار، ایشیائی ممالک کی حمایت، بھارت بھی معترض نہیں

اقوام متحدہ (عظیم ایم میاں ) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی نشست کیلئے ایک ابتدائی مگر اہم کامیابی حاصل کرلی ہے اور اس کامیابی کا مثبت پہلو یہ ہے کہ بھارت سمیت کسی ایشیائی ملک نے کوئی اعتراض نہیں کیا نہ ہی کوئی مخالفت یا روکاوٹ کھڑی کی ۔

 ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے سب سے اہم اور موثر ادارے سلامتی کونسل میں ایشیاء اور پیسفک خطے کے ممالک کیلئے مخصوص نشست پر 2025ء کے آغاز سے دو سال کی مدت کیلئے پاکستان نے انتخاب لڑنے کیلئے سفارتکاری شروع کررکھی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ خطے کے کسی بھی ملک بشمول بھارت، کی جانب سے پاکستان کے انتخابی امیدوار ہونے پر قطعا کوئی اعتراض نہیں کیا گیا نہ ہی فیصلے میں تاخیر یا روکاوٹ کیلئے کوئی مخالفانہ تجویز سامنے آئی ۔ اور پاکستان کو ایشیائی نشست کیلئے سلامتی کونسل کی ایشیائی نشست کیلئے الیکشن لڑے گا اور جنرل کے 193رکن ممالک کے ووٹوں سے کامیابی حاصل کر لر لی.

 روایت کے مطابق سیکورٹی کونسل کی نشست پر متعلقہ خطے کے ممالک کے گروپ کی جانب سے اگر کسی ملک کو متفقہ طور پر امیدوار کے طور پر حمایت حاصل ہو جانے کے بعد اس خطے کی ایک نشست کے لیے جب ایک ملک ہی امیدوار ہو تو پر بقیہ انتخابی مراحل میں اس ملک کی کامیابی کے امکانات روشن ہو جاتے ہیں اور اسی طریقہ پر افریقہ ، جنوبی امریکہ ، یوروپ کے ممالک بھی عمل کرتے ہیں ۔ جیتنے کی صورت میں یکم جنوری 2025ء سے دسمبر 2026ء کی مدت کے لیے پاکستان سلامتی کونسل کے رکن کی ذمہ داریاں سنبھالے گا ۔

اہم خبریں سے مزید